اداکار عمر شریف کی بیٹی ڈاکٹروں کی غفلت کے بھینٹ چڑھ گئی

اداکار عمر شریف کی بیٹی ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

درمیان میں موجود خاتون حرا شریف ہیں۔


لاہور: معروف اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا شریف مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت کے بھینٹ چڑھ کر جان کی بازی ہار گئی۔

عمر شریف کے بیٹے اور حرا شریف کے بھائی جواد عمر نے اس سلسلے میں قانونی کارروائی کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (پی ہوٹا) سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق جواد عمر نے اس واقعہ میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی بیٹی انتقال کر گئیں

ہم نیوز کی جانب سے حاصل کی گئیں تفصیلات کے مطابق حرا عمر کے اہل خانہ نے گردے کی پیوندکاری کے لیے ڈاکٹروں کو 34 لاکھ روپے دیے۔

گردے کی پیوندکاری کے سلسلے میں 34 سالہ حرا 3 ہفتے تک آزاد کشمیر کے ایک نجی کلینک میں زیر علاج رہیں مگر ا کی طبیعت نہ سنبھلی اور آخرکار 5 روز قبل انہیں لاہور کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حرا کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیوندکاری کرانے کے بعد حرا کی طبیعت سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑ گئی لہٰذا اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورچوئل رئیلٹی نے انتقال کر جانے والی بیٹی سے ماں کی بات کرا دی

اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا کے آپریشن کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر  پنجاب ہیومن آرگانز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی عدنان احمد کی سربراہی میں کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں