عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، قمر زمان کائرہ

عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، قمر زمان کائرہ

فوٹو: فائل


لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اسی لیے اللہ نہ کرے حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج زیادہ بہتر سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ حزب اختلاف کبھی متحد نہیں ہوئی بلکہ مختلف پہلوؤں پر ہمیشہ اتحاد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمارے خلاف حزب اختلاف کو متحد کیا گیا تاہم اب ہر فرد متفق ہے کہ موجودہ حکومت کو جانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑے ہیں ان کا گلہ سر آنکھوں پر ہے۔ ہم نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں وعدے کیے تھے اس کے مطابق ہی چلے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں جب چاہیں حکومت کے خلاف اکھٹی ہوسکتی ہیں تاہم قائد حزب اختلاف کو ملک میں ہی ہونا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں کہ شہباز شریف جلد واپس آئیں۔ کوئی طبقہ ایسا نہیں جو عمران خان سے خوش ہو۔

یہ بھی پڑھیں http://مسئلہ کشمیر میں کوئی بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دے گا، سابق سیکرٹری خارجہ

وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے ان کو ہر چیز کی سمجھ دیر سے آتی ہے کیونکہ اُن کو سمجھ آتی نہیں بلکہ سمجھائی جاتی ہے۔ ڈیڑھ سال تک میڈیا عمران خان کے ساتھ چلا مگر جب میڈیا نے اصل چہرہ دکھایا تو عمران خان میڈیا کے خلاف ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں http://مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں اس لیے اللہ نہ کرے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے۔


متعلقہ خبریں