نواز شریف کا آپریشن 24 فروری کو ہونے کا امکان

فوٹو: فائل


لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن پر راضی کرنے کے لیے اُن کی والدہ لندن پہنچ گئیں، 24 فروری کو سابق وزیر اعظم کے آپریشن کے امکان ہے۔

سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بدستور خراب ہے۔ نواز شریف کو دل کے عارضے کے باعث ماہر امراض قلب نے فوری آپریشن تجویز کیا تھا تاہم اب تک نواز شریف کے اسپتال میں تین دفعہ آپریشن ملتوی کرائے جا چکے ہیں۔

نواز شریف بضد ہیں کہ مریم نواز لندن پہنچے گی تو وہ آپریشن کروائیں گے تاہم بیٹے کو آپریشن پر راضی کرنے کے لیے نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ہنگامی طور پر لندن پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا 24 فروری کو لندن کے بریج اسپتال میں دل کے عارضے کے آپریشن کا امکان ہے اور سابق وزیر اعظم آج ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور خاندان کے افراد کے ساتھ بریج اسپتال جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا قوانین کا مقصد اظہار رائے، سیاسی اختلافات کو دبانا نہیں، وزیر اعظم

نواز شریف کے دل اور دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز کے معائنہ کے بعد نواز شریف کے اسپتال داخلہ اور علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس مستحکم نہ ہوئے یا طبی پیچیدگیوں کی صورت میں مزید میڈیکل ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں