مریم نواز نے 2 ٹوئٹس کیے تو حکومت گرفتار کر لے گی، لیگی رہنما


اسلام آباد: مریم نواز کی خاموشی کی وجہ سامنے آگئی۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد زبیر کہتے ہیں اگر مریم نواز نے 2 ٹویٹ کیے تو عمران خان کی حکومت انہیں گرفتار کر لے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی جلسے جلوس کیے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی حکمت عملی کے تحت خاموش ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف شاہد خاقان عباسی سمیت جو افراد بھے بولے تھے انہیں گرفتار کر لیا تھا تھا۔ ہم حکومت کو مریم نواز کے بغیر ہی گرا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کو موقع دینے والے اب نجات کی دُعائیں مانگ رہے ہیں، سینیٹر سراج الحق

مارچ میں احتجاجی مارچ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد زبیر نے کہا کہ اب کی بار شروع ہونے والی تحریک فیصلہ کن ہو گی۔ حکومت گئی یا نہ گئی لڑکھڑا ضرور جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا قوانین کا مقصد اظہار رائے، سیاسی اختلافات کو دبانا نہیں، وزیر اعظم


متعلقہ خبریں