اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 399 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی رہی اور انڈیکس کا اختتام 399 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 175 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 386 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس مثبت زون میں ہی رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس سب سے زیادہ 469 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 644 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم  کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 574 کے مجموعی پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 10 کروڑ، 95 لاکھ، 59 ہزار 610 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 77 کروڑ، 95 لاکھ، 46 ہزار 334 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 101 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تاہم یہ تیزی زیادہ  دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان پر بلیک لسٹ کی تلوار، ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ کن اجلاس شروع

منگل کے روز 70,344,850 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 4,496,059,497 پاکستانی روپے رہی جبکہ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انڈیکس کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کاروبار کا اختتام 33 پوائنٹس کے معمولی اضافے پر ہوا۔


متعلقہ خبریں