اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا، مشیر خزانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس میں کنٹرول کیمیکل کی درآمد کے لئے امپورٹ کیمیکل بل کی منظوری، برآمدی سیکٹر لیدر ٹیکسٹائل کارپٹ سپورٹس سرجیکل کو گیس آر ایل این جی کی فراہمی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلئے شرح سود میں کمی لانا ہو گی، ڈاکٹر حفیظ پاشا

اجلاس میں کسانوں سے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں چارج کی گئی رقم کا حل نکالا جائے گا جبکہ بلوچستان کے ٹیوب ویلز پر سبسڈی کی منظوری اور پاکستان ٹورزم انڈونمنٹ فنڈز کے تحت 1 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کسٹم ڈیوٹی سیلز ٹیکس ڈیوٹی میں ریلیف فراہم کرنے کی منظوری اور خصوصی فنڈز سے این ڈی ایم اے کیلئے 300 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گی۔


متعلقہ خبریں