ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام

ڈالر

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت میں فروخت کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 5.5 ارب ڈالر قرض لیا

گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر بالترتیب 5 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔

منگل کے روز ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 154 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 5 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 154 روپے 21 پیسے سطح پر پہنچ گیا ہے


متعلقہ خبریں