سینیٹر رحمان ملک مسئلہ کشمیر پر فلم بنائیں گے


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر  رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے فلم بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کتاب لکھنے کے دوران مجھے فلم بنانے کا خیال آیا۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم شنیرا کے ساتھ فلم میں رومانس کرنے کو تیار؟

رحمان ملک نے کہا کہ کشمیر کے موضوع پر فلم کا 50 فی صد اسکرپٹ لکھا جا چکا ہے جو کہ میں خود لکھ رہا ہوں، فلم کی کہانی کے ذریعے دنیا کو کشمیر کی کہانی سے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی کاسٹ اور ڈائریکشن کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم یہ طے ہے کہ اس کو بنانے کا مقصد دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کرنا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے 200 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش نے مقبوضہ وادی کا رابطہ دنیا سے منقطع کر دیا ہے۔

ظلم کی انتہا یہ کے کہ بھارتی افواج کے مظالم میں بھی کمی نہیں آئی اور بہادر کشمیری بھی اس ظلم کے خلاف سینہ سپر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب عمران خان کو بھارت سے فلم کی پیشکش ہوئی!

دوسری جانب ظالم مودی سرکار نے اعلان کیا ہے کہ وادی چنار کے باسیوں پر زندگی مزید تنگ کرنے کے لیے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ساڑھے پانچ سو روبوٹس بھی تعینات کرے گی۔

بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے آزادی مانگنے کے جرم میں روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات بھی چھین لی ہیں۔


متعلقہ خبریں