ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کے زیر انتظام پینل گفتگو کا انعقاد

ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کے زیر انتظام پینل گفتگو کا انعقاد

کراچی: ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کے زیرانتظام پینل گفتگو کا انعقادکیا گیا جس میں دو الگ موضوعات کے لیے دو سیشنزن رکھے تھے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب میں خواتین سے متعلق مختلف عنوانات پر مفید پینل گفتگو کی گئی۔

پہلے سیشن کا عنوان بدلتی دنیا میں خواتین کا صف اول کا کردار تھا۔ جس کی موڈیٹر حالات حاضرہ کے پروگرام کی میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار  تھیں۔

اس موقع پر صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک ہمیشہ نئی سوچ کے ساتھ کام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پیغام رسائی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا اس کا سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہیے۔

پہلے سیشن میں شامل پینلسٹ  مہتاب اکبر راشدی، امین ہاشوانی، فوزیہ سعید اور  نازش بروہی  نے  بدلتی دنیا میں خواتین کے کردار پر  روشنی ڈالی۔

ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کے زیرانتظام پینل گفتگو کے دوسرے سیشن کا عنوان ’پاکستانی  خواتین  دوراہے  پر‘ تھا۔

دوسرے پینل کی موڈیٹر صدف عابد تھیں جب کہ پینلسٹس میں خدیجہ صدیقی، عمر آفتاب، ثمینہ بیگ اور انیس ہارون شامل تھے جنہوں نے اس عنوان پر  سیر حاصل گفتگو کی۔

دونوں سیشنز کی میزبانی ہم نیوز کے مارننگ شو صبح سے آگے کی میزبان شفا یوسفزئی نے کی۔

ناظرین نے دا ہم  راونڈ ٹیبل کے دونوں سیشنز  براہ راست دیکھنے کے علاوہ ہم نیوز کے یوٹیوب چینل اور ہم ٹی وی کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی  دیکھے۔


متعلقہ خبریں