پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد سے معیشت کو بھی فائدہ ہو گا، احسان مانی


کراچی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد سے معیشت کو بھی فائدہ ہو گا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) فرنچائز کے مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 11 ماہ پہلے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا اور ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لیگ ہماری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے اور اگلے سال پشاور میں بھی پی ایس ایل کے میچز کرائے جائیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہم نے ٹرافی کی رونمائی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان سے کرائی وہ پوری دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ہمارے لیے وقت نکالا ان کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں کرکٹ کی بہتری کیلئے پاک بھارت سیریز بہت ضروری ہے، شعیب اختر

انہوں نے کہا کہ بہت سارے غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی جبکہ 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا کامیاب انعقاد بھی خوش آئند ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ سستے کر دیے گئے


متعلقہ خبریں