مشہور زمانہ ولن آغا طالش کی 22ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

مشہور زمانہ ولن آغا طالش کی 22ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستانی فلم انڈسٹری ميں اکيڈمی کا درجہ رکھنے والے اداکار آغا طالش کو جہان فانی سے رخصت ہوئے بائیس برس بیت گئے مگر ان کی منفرد اداکاری کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

فلمی دنیا میں آغا طالش کے نام سے شہرت پانے والے آغا علی عباس قزلباش بھارتی شہر لدھیانہ میں پیداہوئے اور قیام پاکستان کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کر لی۔

لاہور آمد کے بعد انہوں نے فلمی کریئر کا باقاعدہ آغاز کر دیا اور اپنی پہلی فلم نتھ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اپنے فنی کریئر کے دوران آغا طالش نے زیادہ تر ولن کا کردار نبھایا اور جو کردارا ادا کیا اسے امر کر دیا۔ وہ خود کو ہر کردار میں کچھ اس طرح سے ڈھالتے کہ حقیقت کا گمان ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی دوسری برسی آج

چالیس سالہ فلمی کریئر میں آغا طالش نے چار سو سے زائد فلموں میں اپنے فن اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فرنگے، زرق ، شہید، باغی، فرنگی اور عجب خان اور امراؤ جان ادا سمیت کئی بلاک بسٹر فلمیں آج بھی ان کے مداحوں کو یاد ہیں۔

انیس فروری انیس 1998 کو آغا طالش اس جہان جانی سے کوچ کر گئے مگر ان کے کردار اور انداز اداکاری مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔


متعلقہ خبریں