آئی ایم ایف والی ڈیل پھاڑ دیں، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملنی چاہیے: بلاول

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پھاڑ دے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نالائق اور نا اہلوں نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن ڈیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بھی باہر جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔

حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، بلاول بھٹو زرداری

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے دور میں بھی آئی ایم ایف تھی لیکن ہم نے عوامی مسائل پر سودا نہیں کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ میاں شہباز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کونہیں مانتے ہیں لیکن اب غریب آدمی سے پوچھیں کہ گھر چلانا کتنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد یہ ہے کہ خود حکومتی ادارہ شماریات تسلیم کررہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے بیروزگاری کا طوفان آیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ افسوسناک امر ہے کہ عوامی مسائل پر حکومت کوئی جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہے اور جب عوام کی بات کرو تو حکمران گالم گلوچ و کردار کشی پرآتر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کسی ایک حکومتی وزیر نے جواب نہیں دیا البتہ زرداری کا بیٹا کہہ دیا۔

چیئرمین پی پی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ دور میں مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں تو ہم اپنا کردارادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق کے لیے ہر ایک کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے اس لیے ہم اب خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک چلانے کے لیے سلیکٹڈ کی نہیں بلکہ عوامی نمائندوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے آئی ایم ایف کے ساتھ مالیاتی معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ غریب دشمن پالیسی بنانے والی حکومت نے اپوزیشن کو بند کیا اور جعلی مقدمات بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہونے والے مارچ میں ہم ہر سیاسی جماعت اور کارکن کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

چیئرمین پی پی نے نام لیے بنا کہا کہ گجرات کے عوام موجودہ حکومت کے چاہنے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زبردستی اتحاد کو جوڑنا جادو ہے اور ایسے جادو کا توڑ صرف عوام ہی کے پاس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے عوام کو صرف اس لیے سزا دی جارہی ہے کہ وہ کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ کام کیوں نہیں کررہی ہے؟ ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کے وزرا موڈیز اور بلوم برگ کے بجائے شہریوں سے حالات کے متعلق استفسار کریں تو انہیں حقائق کا علم ہو گا۔

فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے خلاف مقدمات، حکومت کا چھوٹا پن ہو گا: بلاول

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت تمام مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا چاہتی ہے مگر جموری ریاستوں میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو غریب دشمن قرار دیا۔


متعلقہ خبریں