عالمی مالیاتی ادارے اربوں ڈالر دینے کو تیار ہیں، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے اربوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں اور ان کا اعتماد ہی اصل تبدیلی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پہلی مرتبہ جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ رسک منیجمنٹ کے ذریعے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کیپسیٹی بلڈنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسک منیجمنٹ فنڈ یونیک منصوبہ ہے جبکہ رسک منیجمنٹ اور ایکو ٹورازم پر جامع پلان لا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی کہا کہ یہ قوم ٹیررازم سے ٹورازم تک پہنچی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فلڈ پروٹیکشن میں ڈونر سے فنڈ کے حصول میں 10 سال لگتے تھے اور ورلڈ بینک میں عالمی مالیاتی ادارے اربوں ڈالردینے کے لیے تیار ہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد ہی اصل تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کو دہشت گردی کا شکار اور کم ترقی یافتہ علاقوں پر خرچ کیا جائے گا اس کے لیے بلوچستان اور سابقہ فاٹا سرفہرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئر چیئرمین نیب کی عدم موجودگی پر برہم

اس موقع پر سی ای او نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیمجنٹ فنڈ لیفنٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد خان نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں 10 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے اور پہلی مرتبہ رسک منیجمنٹ فنانس پروگرام شروع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، بلاول بھٹو زرداری

انہوں ںے کہا کہ ہنگامی حالات میں صحت اور تعلیم کے بجٹ کی کٹوتی کو روکا جائے۔ کوشش کریں گے کہ ہنگامی حالات میں فنڈنگ کے لیے قائل کریں اور وزیر اعظم کی ہدایت پر ہی ایکو رسٹوریشن فنڈ قائم کرنے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں