ہم نیٹ ورک کی خواتین کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں، صدر مملکت


کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹ ورک کی خواتین کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لکس ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ 2020 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اس ایونٹ میں شریک ہوں اور اس اہم ایونٹ کے انعقاد پر صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا بھی مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال خواتین کی ملازمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور جب میں ڈینٹسٹ بنا تو مردوں کا کوٹہ زیادہ ہوا کرتا تھا لیکن اب میڈیکل کالجز میں 80 فیصد خواتین کی نمائندگی سامنے آئی۔ فیڈرل بورڈ میں 30 افراد میں 27 لڑکیوں نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ عورت کو معاشرہ صرف ایسا سمجھتا ہے کہ اس نے صرف خاندان بنانا ہے لیکن اگر مرد اور عورت دونوں کام کریں تو بہت ہی اچھا ہے۔ یہ کام کاج کی دنیا بھی ہمیں نچوڑے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام میں بھی خواتین کی نمائندگی رکھی گئی ہے۔

اس موقع پر صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی وی ہمیشہ سوسائٹی کے سچ کو سامنے لایا اور خواتین کے حقوق سے متعلق آگہی بھی اجاگر کی۔ تقریب میں یہاں جو خواتین آئی ہیں وہ بھی ایک مثال ہے۔ عورت کو مضبوط کریں گے تو معاشرہ بھی مضبوط ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک شوز کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر کیا اور آج میں اس خاص ایونٹ پر خصوصی اعلان بھی کرنا چاہتی ہوں کہ اب ہم ہر سال ایسے ایونٹ آگنائز کریں گے اور خواتین کے لیے خصوصی پروگرام کرتے رہیں گے۔ ملک میں بہت ساری ایسی خواتین بھی ہیں جن کو سوسائٹی کا تعاون چاہیے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’پشاور بی آر ٹی کا اپریل میں افتتاح کردیا جائیگا‘

سلطانہ صدیقی نے ایونٹ میں شریک افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی سمیت گورنر سندھ اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف والی ڈیل پھاڑ دیں، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملنی چاہیے: بلاول

امریکہ کے ایمبیسیڈر پال جونز نے ہم نیٹ ورک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹ ورک اور یو ایس نے ویمن امپاورمنٹ کے لیے پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کی ہے۔


متعلقہ خبریں