پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم

پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے لیے انصاف اور حق خودارادیت کی آواز اٹھاتا رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی آل پارٹیز کشمیر گروپ کے وفد نے ڈیبی ابراہمس کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کیا اور گذشتہ 6 ماہ سے 80 لاکھ کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ کشمیریوں سے ان کے حقوق اور آزادی چھین لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ آر ایس ایس نظریہ اور ہندتوا ذہنیت کی مالک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے اور دوسری جانب ہندوستان کی اقلیتوں کے لیے جگہ بنائی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت عالمی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی جھوٹا فلیگ آپریشن کر سکتا ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں مافیا میں خسرو بختار اور میرا نام شامل نہیں ہے، جہانگیر ترین

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھائے اور بھارت پر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے رہنماؤں کیخلاف کی گئی باتوں کو نہیں بھول سکتے، نبیل گبول

وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے لیے انصاف اور حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں