اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیاز کی برآمد پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی 30 مئی تک کے لیے عائد کی گئی ہے۔

کرتار پور راہداری سیکیورٹی ونگ کا قیام: ای سی سی نے 30 کروڑ روپے منظور کر لیے

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ای سی سی نے منعقدہ اجلاس میں کنٹرولڈ کیمیکلزکی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ اجلاس میں آئندہ سال کے لیے گندم کی امدادی قیمت 1365 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں 15 روپے فی من اضافے کی منظوری دے دی

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال کے لیے 82 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ای سی سی نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے این ڈی ایم اے کو 63 کروڑ 60 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی ہے۔

ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے 45 کروڑ روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے گی۔

وفاقی مشیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کےمنصوبے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں گیارہ کروڑ کی امداد دی جائے گی۔

ای سی سی کا اجلاس بدھ کو ہو گا

ای سی سی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں فوری طور پر چینی کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔ ای سی سی نے ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کے لیے پابندی لگائی تھی۔


متعلقہ خبریں