پنجاب سمیت مختلف اضلاع میں مزید بارش کا امکان، موسم سرد ہو گیا

اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور اٹک میں بارش: موسم سرد ہوگیا

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بالائی اور وسطی پنجاب سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف اضلاع میں گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر برفباری بھی ہو سکتی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

جمعرات کی صبح مردان، لکی مروت، وزیر آباد، جنڈ، ظفر وال، نارووال، شکر گڑھ سمیت بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری رہا اور تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں ہمارے رہنماؤں کیخلاف کی گئی باتوں کو نہیں بھول سکتے، نبیل گبول

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔

مزید پڑھیں پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 7 رہا جبکہ کالام، استور کا درجہ حرارت منفی 5، پارا چنار منفی 3، مالم جبہ اور بگروٹ کا درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


متعلقہ خبریں