جرمنی کے دو شیشہ بارز میں فائرنگ، خاتون سمیت 9 افراد ہلاک

جرمنی کے دو شیشہ بارز میں فائرنگ، خاتون سمیت 9 افراد ہلاک

برلن: جرمنی کے شہر ہناؤ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات دو مختلف مقامات میں ہوئے تاہم فوری طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات دو مختلف شیشہ بارز میں پیش آئے۔ ممکنہ طور پر فائرنگ کا واقعہ گینگ وار کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان دو گاڑیوں میں اسلحہ سے لیس ہو کر آئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جس کے لیے عینی شاہدین سے مدد لی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں