پی ایس ایل5: افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل5: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں تین وکٹوں سے شکست ہوگئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اعظم خان نے 33 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ جیسن روئے بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ شین واٹسن 15 اور احمد شپزاد نے 7 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد سے معیشت کو بھی فائدہ ہو گا، احسان مانی

کوئنٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد احمد 21 اور محمد نواز 23 رنز بنا سکے۔ محمد موسیٰ نے 3، عاقف جاوید، فہیم اشرف اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ڈیوڈ میلان 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کولن منرو میچ کی پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ لوک رونکی 23 اور حسین طلعت نے 19 رنز بنائے۔ کولن انگرام 6، آصف علی 19، شاداب خان8 اور فہیم اشرف نے 20 رنز بنائے۔

محمد موسیٰ اور عماد بٹ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حسنین نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بین کٹنگ نے3، سہیل خان 2 اور محمد نواز ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پی ایس ایل فائیو 2020 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور اعلیٰ حکام پانچوں فرنچائز کے کپتانوں، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہزاروں شائقین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل2020: کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ کے لیے صوبائی حکومت اور پولیس نے انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں