بھارتی اداکار شتروگھن سنہا لاہور کیوں آئے؟

بھارتی اداکار شتروگھن سنہا لاہور کیوں آئے؟

اداکاری سے سیاست کا رخ کرنے والے بھارتی اداکار شتروگھن سنہا لاہور میں شادی کی تقریب میں اداکارہ ریما کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔

دونوں ممالک کی عوام لیجنڈری بھارتی اداکار کو پاکستان میں دیکھ کر حیرت اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

معروف اداکار کی لاہور میں شادی کی تقریب میں شرکت کی ویڈیو ’آل پاک ڈرامہ پیج‘ نامی فیس بک پیچ نے شیئر کی ہے جس میں شتروگھن سنہا اداکارہ ریما کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ارمینہ رانا خان نے خاموشی سے شادی کر لی

ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے کہ معروف بھارتی اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا اداکارہ ریما خان کے ساتھ لاہور میں شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔

شتروگھن سنہا کو ویڈیو میں اداکارہ ریما کے ساتھ فوٹو سیشن کراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق بھارتی اداکار بیوٹیشن حنا بیگ اور احمد کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور آئے، شادی کی تقریب میں قوالی نائیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

لیجنڈری بھارتی اداکار کی پاکستان آمد کی ویڈیو سامنے آنے پر دونوں ممالک کی عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ شتروگھن سنہا کو پاکستان میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ لاہور میں شادی کی تقریب میں شریک شخص شتروگھن سنہا نہیں بلکہ ان کی ماسٹر کاپی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی کی وہاج علی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

سوشل میڈیا پر موجود ایک صارف نے کہا کہ کاش یہ ویڈیو مودی دیکھ لیں۔

خیال رہے کہ شتروگھن سنہا کی پاکستان آمد پر اس لیے بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ان دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید سیاسی تناؤ پایا جاتا ہے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 نافذ کیے جانے کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات خراب ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں