وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

فوٹو: فائل


لاہور:عدالت نےعدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی ہے۔ خیال رہے رجسٹرار آفس نے درخواست کیساتھ مصدقہ نقول لف نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومتی اراکین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ایڈووکیٹ محکمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ نے دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے عدلیہ کی کارکردگی پر تنقید کی اور عدالتوں میں زیر سماعت اپوزیشن کے خلاف مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز اور ان کے فیصلے پر تنقید کرنا توہین عدالت زمرے میں آتا ہے،سپریم کورٹ نے 2013 میں عمران خان کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ  عدلیہ مخالف بیان دینے پر سپریم کورٹ نے طلال چوہدری اور نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاست دانوں کو سزائے دی لہٰذا وزیراعظم عمران خان کو بھی پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے اور انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت طلب کی جائے۔


متعلقہ خبریں