آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کویت

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کویت

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کویت کا سرکاری دورہ کیا ہے اور کویتی نائب وزیراعظم اور چیف آف جنرل اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کویتی وزیردفاع سے بھی ملاقات کی ہے اور میزبان ملک کی سیاسی اورعسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارارنہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

کویتی سیاسی اورعسکری قیادت نے دہشتگردی کےخلاف پاک فوج کے عزم کوسراہا۔ جنرل قمرجاوید سے ہونے والی ملاقاتوں میں دفاعی اورسیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

دفاعی مصنوعات کی برآمد، تربیت اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی کےخلاف تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا کہ آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کویتی چیف آف جنرل اسٹاف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا اور مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کویت کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخدیر اور لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف انجینئر ہاشم عبدالرزاق الرافع سے بھی ملے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ کویت میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد منصور سے ملاقات ہوئی جس میں کویت اور پاکستان کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں