سیف گیمز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے کیش ریوارڈ کی منظوری


لاہور: پنجاب حکومت نے سیف گیمز 2019ء میں پاکستان کا نام روشن کرنےوالے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈپسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کھلاڑیوں کے لیے 26 لاکھ روپے کیش ریوارڈ کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے نیپال میں منعقد ہونے والی 13 ویں ساﺅتھ ایشیئن گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے این ٹی ڈی سی کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کے لیے تقریباً 26 لاکھ روپے کیش ریوارڈ کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی حکومت نے این ٹی ڈی سی کے باکسر محمد وسیم کے لیے بھی 5 لاکھ روپے اسپیشل کیش ریوارڈ کی منظوری دی ہے۔  محمد وسیم نے دو بار چیمپئن رہنے والے کھلاڑی کو مات دے کر 10 ویں پروفیشنل فائٹ جیتی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ساف گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سیف گیمز میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

این ٹی ڈی سی کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 4 گولڈ میڈل، 7 سلور اور 7 براﺅنز میڈل حاصل کیے تھے۔

حیدر علی نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں بھارتی کامن ویلتھ چیمپئن اجے کمار کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ محنت مزدوری کر کے گھر والوں کی کفالت کرنے والا پشاور کا موبائل فون مکینک  مراد خان سیف گیمز میں پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیت لیا تھا۔

مزید پڑھیں: محمد آصف کا پاکستان کیلئے اسنوکر نہ کھیلنے کا اعلان

ملک کے لیے گولڈ میڈل کا  تمغہ لانے والے مراد خان کی  وطن واپسی پر وزیر کھیل خیبرپختونخوا عاطف خان نے  گھر جاکر ان کا استقبال  کیا تھا اور  کھلاڈی کے لیے 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

پشاور کے غريب گھرانے سے تعلق رکھنے والا  مراد خان حالیہ سیف گیمز کراٹے مقابلوں میں چار سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائے تھے۔  گھر والوں کی کفالت اور روزگار کے لیے مراد خان موبائل فون مرمت کا کام کرتا  ہے۔


متعلقہ خبریں