باہمت خواتین کیلئے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈز 2020 کا انعقاد، صدر پاکستان کی شرکت



مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کی خدمات کو سراہنے کیلئے پہلے بار ہم ویمن لیڈرز ایوارڈز2020  کا انقاد کیا گیا۔

ہم نیٹ ورک کے زیر انتظام پہلی بار ہونے والے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے اپنی اپلیہ ثمینہ علوی ہمراہ بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

Mahira Khan
امریکی سفیر پال جونز سمیت دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔ پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز نے بھی تقریب کےانعقاد کو سراہا۔

Sultana Siddiqui

اتھلیٹس کی کیٹگری میں ثمینہ بیگ جبکہ شعبہ صحت میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹر سیمی جمالی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ خدیجہ صدیقی کے سماجی تبدیلیوں میں کردار کا اعتراف بھی کیا گیا۔

 

سجاد علی اور حدیقہ کیانی نے اپنی آوازوں کا جادو بھی جگایا جب کہ ہانیہ عامر کی ڈانس پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

بشریٰ انصاری
معروف اداکارہ بشری انصاری ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر اور ملیحہ لودھی سمیت دیگر خواتین کو نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ویمن ایوارڈز دیئے گئے۔ خاتون اول ثمینہ علوی نے خواتین کو ایوارڈز دیے۔


متعلقہ خبریں