گلگت بلتستان: وادی ہنزہ میں مہاجر پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

گلگت بلتستان: وادی ہنزہ میں مہاجر پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

گلگت: وادی ہنزہ میں پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا خطرہ بتایا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت وادی میں مہاجر پرندوں کے شکار پہ پابندی لگادی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے جاری کردہ ہدایت نامے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مہاجر پرندوں کے ذریعے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ہم نیوز ن ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ہر سال لاکھوں پرندے چین سے گلگت بلتستان آتے ہیں اور اس وقت بھی پرندے بڑی تعداد میں داخل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے حفظ ماتقدم کے طورپریہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ ہنزہ کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کے دوران لوگ بڑی تعداد میں مہاجر پرندوں کا شکار کرتے ہیں تو اس مرتبہ انہیں روکنا ضروری ہے تاکہ خطرناک مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

لاہور: کورونا وائرس کے سبب اورنج لائن ٹرین کا افتتاح التوا کا شکار ہوگیا

کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ورلڈومیٹر کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ روز 139 افراد ہلاک ہوئے جب کہ اس وبا سے اب تک دو ہزار 12 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 12 ہزار 57 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ 14 ہزار 677 افراد اس بیماری سے نجات بھی حاصل کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کو سارس وائرس کا کزن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان دونوں میں کئی خصوصیات مشترک ہیں۔ چینی سائنسدان لیو پون کا خیال ہے کہ اس کا آغاز جانوروں سے ہوا لیکن پھر یہ انسانوں میں منتقل ہو گیا۔

کورونا وائرس دراصل ایک بڑا گروپ ہے جو عموماً جانوروں میں پایا جاتا ہے۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ یہ جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہو جائے۔

کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، شہری نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

اس سے متاثرہ افراد میں ابتدائی طور پر زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جس میں ناک کا بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، سردرد اور بعض اوقات بخار بھی ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں