لاہور: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پروائرل ہونے والی ویڈیو نے پنجاب پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ خفت مٹانے اوراعلیٰ حکام کے سامنے سرخرو ہونے کے لیے لاہور پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وائرل ویڈیو کی جادو گری: بوٹ پالش والے بچے کے پاس وزیراعلیٰ بلوچستان پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ایک نوجوان سرعام ہوائی فائرنگ کرتا رہا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا لیکن پولیس کی جانب سے موقع پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

نوجوان کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جب شیئر کی گئی تو وہ وائرل ہوگئی جس کے نتیجے میں پنجاب پولیس کو ہاتھ پاؤں پڑ گئے۔ پنجاب پولیس نے فوری طور پر دوڑیں لگاتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی۔

افسوسناک امر ہے کہ ہوائی فائرنگ کی بننے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جب فائرنگ کی جارہی تھی تو اس وقت ڈولفن پولیس کے اہلکار قریب ہی کرسیوں پہ بیٹھے ہوئے کھانا کھا رہے تھے لیکن قانون کے رکھوالوں نے سرعام ہونے والی خلاف ورزی کا کوئی نوٹس نہ لیا اورنہایت اطمینان سے لذت کا و دہن میں مصروف رہے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پروائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عدیل نامی ملزم کو بمعہ پستول کے گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب پولیس کی باوردی خاتون اہلکار کے رقص کی ویڈیو وائرل

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کے مطابق گرفتار ملزم عدیل کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری بھی جلد عمل میں آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ہم نیوز کو ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزم عدیل کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں