وفاقی کابینہ: شفاف انتخابات کا انعقاد،کمیٹی کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت

کرپٹ ٹولہ کورونا پھیلانے کی تحریک چلا رہا ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تھرڈ پارٹی ایولیوشن کروا کر چینی کی قیمت مقرر کی جائے گی۔ انہوں ںے کہا کہ اس سے قبل چینی کی قیمت شوگرملز مالکان مقرر کرتے تھے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کابینہ میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی جنگی بنیادوں پر کام کرے گی تاکہ آئندہ عام انتخابات جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منعقد ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کروانے کے لیے بھی قانون سازی کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین نکات وزارتوں کی جانب سے واپس لے لیے گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دورہ پاکستان پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی گئی جب کہ انہوں نے ملک کا دورہ کرنے والے مہمان سے ہونے والی بات چیت سے اراکین کابینہ کو آگاہ کیا۔

عالمی مالیاتی ادارے اربوں ڈالر دینے کو تیار ہیں، فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس سے قبل وزیراعظم کا چین کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستانی بچوں کا ایسا ہی خیال رکھ رہے ہیں جیسا کہ اپنے بچوں کا خیال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم نے لاوارث بچوں کے حوالے سے قوانین بنانے کے لیے وزارت قانون کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاوارث بچوں کی کفالت کے لیے قانونی پیچیدگیاں کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بتایا گیا اور انہیں آگاہی دی گئی کہ ریلیف پیکج کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ای سی سی کی جانب سے پانچ لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے متعلق کیے جانے والے فیصلے کی توثیق کی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ایم ڈیز کو خصوصی طور پر طلب کرکے کہا گیا کہ فاٹا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں موجود ملوں سے بھی گھی خریدا جائے تاکہ رعایتیں نرخوں پر مل سکے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کے پی اور سندھ کو ایک ایک لاکھ ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ امسال گندم کی خریداری کا ہد ف ساڑھے 42 لاکھ ٹن مقررکیا گیا۔ اجلاس کے ذریعے صوبوں کو ہدایت کی گئی کہ بروقت گندم کی خریداری کو یقینی بنائے۔

امریکہ نے انڈو چائنا پالیسی میں چین کو دشمن قرار دیا ہے، چینی سفیر

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا چیمبر خالی ہے یعنی اکھیاں اوڈیک دیاں دل واجاں مار دا۔ ان کا کہنا تھا کہ انکوائری پر بات کرتے ہوئے توپوں کا رخ وزیراعظم ہاؤس کی طرف ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت پر 20 سوالات پر مبنی سوالنامہ دیا گیا ہے جب کہ پیاز کی درآمدات پر پابندی عائد لگادی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں