ایل او سی: بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

ایل او سی: بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت چار شہری شہید

اسلام آباد: بھارتی افواج نے حسب معمول ایک مرتبہ پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پہ بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک اور جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،13 سالہ بچی زخمی

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ مادر وطن کے دفاع اور اس کی حرمت پہ ایک اور جوان شہید ہو گیا ہے۔ شہید سپاہی امتیاز علی کا تعلق ضلع نوشہرہ کے گاؤں پبی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے وادی لیپہ کے کیانی سیکٹر پہ بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپوراورمؤثر جواب دیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی، پانچ شہری شہید

بھارتی افواج تسلسل کے ساتھ ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کرتی ہیں جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان شہید و زخمی ہوتے ہیں۔ بھارت کی افواج فائرنگ کا نشانہ شہری آبادی کو بھی بناتی ہے جو صریحاً عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کے مترادف ہے لیکن افسوس پاکستان کی جانب سے توجہ مبذول کرائے جانے کے باوجود عالمی برادری اس ضمن میں تاحال بھارت پر درکار دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں