سندھ: ڈی ایس پی کو بیٹے کا شاندار ولیمہ مہنگا پڑ گیا

سندھ: ڈی ایس پی کو بیٹے کا شاندار ولیمہ مہنگا پڑ گیا

ٹنڈوآدم: سندھ پولیس کے ڈی ایس پی ایوب بروہی کو بیٹے کا شاندار ولیمہ مہنگا پڑ گیا۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ ولی اللہ دل نے نوٹس لے لیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: رانا ثنااللہ کے اہلخانہ بھی شامل تفتیش

ہم نیوز کے مطابق حیدرآباد کے ایک نجی شادی ہال میں گزشتہ ماہ ڈی ایس پی ٹنڈو آدم ایوب بروہی کے بیٹے دانش بروہی کی دعوت ولیمہ منعقد ہوئی تھی جس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ ولی اللہ دل نے خصوصی شرکت کی تھی۔ دعوت ولیمہ میں دیگر پولیس افسران سمیت معززین شہر اور رشتہ دار بھی موجود تھے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سندھ نے دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں استفسار کیا گیا ہے کہ بحیثیت ڈی ایس پی تنخواہ ایک لاکھ 56 ہزار روپے ہے جب کہ ولیمہ کے اخراجات 40 سے 50 لاکھ روپے کے لگتے ہیں۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ذرائع آمدن اور اثاثوں کے متعلق آئندہ سات روز میں وضاحت کی جائے۔

ڈی ایس پی ایوب بروہی کو بھیجے جانے والے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ وضاحت نہ دیے جانے کی صورت میں معاملہ نیب کو بھیج دیا جائے گا۔

لیاقت قائمخانی نےکتنے سال سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے؟

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جب ڈی ایس پی ٹنڈو آدم ایوب بروہی سے رابطہ کیا گیا اور نوٹس کی بابت استفسار کیا تو انہوں ںے مؤقف اختیار کیا کہ شادی کے زیادہ تر اخراجات میرے سمدھی نے ادا کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں