لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا پہلا ٹاکرا آج

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا پہلا ٹاکرا آج

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ملتان سلطانز کا ٹاکرا لاہورقلندرز سے ہوگا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے جیت کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے میدان سے پی ایس ایل 5 میں سفر کا آغاز ان کیلئے مفید ثابت ہوگا۔

لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ اس بار ان کی ٹیم شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

میچ سے ایک روز قبل قلندرز اور سلطانز نے اپنے اوپننگ میچ کیلئے مشقیں کی اور دونوں ٹیموں نے تین تین پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی کرس لین، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے بھی تربیتی سیشن میں شریک ہوئے۔ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے تیاریوں پر اطمینان اور بڑے نام نہ ہونے کے باوجود جیت کی امید ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے نام نہیں ہے لیکن ہمارے ڈیلوپنگ اسکواڈ کے کھلاڑی بہت اچھے ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی توجہ فتح پر مرکوز ہے اور شاہد آفریدی اچھی فارم میں ہیں وہ ڈیلور کرنا چاہتے ہیں۔

دونوں ٹیمیں پرامید ہیں کہ میگا ایونٹ میں شائقین کو معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ آج کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں