اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسینچ میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رحجان دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,481.65 پرتھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 60 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معمول سے کم ہونے کے سبب شدید مندی دیکھی گئی اور خبر فائل ہونے تک انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی آچکی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 122 پوائنٹس کی کمی سے 40,358.73 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور6,500,360 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت349,394,162  پاکستانی روپے رہی۔

اسکرین شاٹ

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں92 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جمعرات کو83,552,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,973,853,617 پاکستانی روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ بدھ کو کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 574 کے مجموعی پوائنٹس پر ہوا تھا۔

منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 101 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تاہم یہ تیزی زیادہ  دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا جبکہ پیر کو بھی انڈیکس کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کاروبار کا اختتام 33 پوائنٹس کے معمولی اضافے پر ہوا۔

 


متعلقہ خبریں