’عہد وفا‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار

’عہد وفا‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے پیش کیے جانے والے ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ ’عہد وفا‘ کے سینما گھروں کی زینت بننے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اشتراک سے مومنہ درید (ایم ڈی) پروڈکشنز کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ جو کہ وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان ہے۔ ڈرامہ سیریل میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

’عہد وفا‘ چار نوجوانوں کی دوستی اور زندگی میں آئے اتار چڑھاؤ کی کہانی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دھرتی ماں کی بقا اور سلامتی کے لیے کس طرح یہ لوگ اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیری ایک ادا کے نام کیا، ’عہد وفا‘ کا آفیشل گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

’عہد وفا‘ دراصل پرخلوص جذبوں، وطن سے عشق، عزم و حوصلے، ایثار و قربانی، محنت و لگن اور محبت و الفت کی کہانی ہے جس میں مزاح بھی ہے اور وطن پر سب کچھ نچھاور کرنے کا عزم بھی۔

اس ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار احد رضا میر نے بطور فوجی افسر کے ادا کیا ہے جب کہ دیگر اداکاروں میں عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ، حاجرہ یامین، زارا نور عباس اور عدنان صمد خان شامل ہیں جب کہ ڈرامے کی ہدایات کے فرائض سیفِ حسن نے سرانجام دیے ہیں۔

’عہد وفا‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار

 

ڈرامہ سیریل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ کیے اور یہی وجہ ہے کہ 24 اقساط پر مبنی اس ڈرامہ کی مزید دو اقساط کی شوٹنگ کی گئی اور اب یہ ڈرامہ اختتامی مراحل میں بھی داخل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عہد وفا کے ’گلزار‘ کون ہیں، اداکاری میں کیسے آئے؟

ایک نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران سیفِ حسن کا کہنا تھا کہ ’عہد وفا کی آخری قسط کو سینما میں دکھانے کے قوی امکانات ہیں‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرامہ کی آخری قسط کو سینما میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پروڈکشن ہیڈ مومنہ درید کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا، فی الحال وہ بیرونِ ملک ہیں۔


متعلقہ خبریں