کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد دس رنز سے ہرا دیا

پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

فوٹو: ہم نیوز


کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد دس رنز سے ہرا دیا۔ 

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگز نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ایک رنز بنائے۔ بابراعظم نے اٹھہتر رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

کپتان عماد وسیم نے بھی نصف سنچری داغی۔ اننگز کی آخری تین گیندوں پر افتخار احمد نے سولہ رنز بٹور کر ٹیم کا ٹوٹل دو سو ایک رنز تک پہنچا دیا۔

پشاور زلمی کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکانوے رنز بنا سکی۔ زلمی کی جانب سے لیام لیونگسٹون چون رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کامران اکمل نے تنتالیس اور کپتان ڈیرن سیمی نے تیس رنز بنائے۔

پابندی ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل میں کم بیک کرنے والے شرجیل خان انیس رنز بنا سکے۔ انجری کے بعد فٹ ہو کر دوبارہ میدان میں اترنے والے حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری جانب ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں فتح سے اپنے کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست

کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیےاچھی لگ رہی ہے اور ہم  پشاور زلمی کو170سےزائد ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ بیٹنگ کراچی کنگز کی طاقت رہی ہے اور اس بار باولنگ کو بھی مضبوط بنایا ہے۔

عمادوسیم نے کہا کہ کراچی ہماراہوم گراؤنڈ ہے اور ہمارے دل میں بستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شائقین کرکٹ کوبہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل2020 کا دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج کا دوسرا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیل جائے گا۔

پی ایس ایل2020 کا پہلا میچ گزشتہ روز دفاعی چیمپئن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح نصیب ہوئی۔


متعلقہ خبریں