ہرماہ 80 ہزار لوگوں کو بغیر سود قرض دیا جائےگا، وزیراعظم


لیہ: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہرماہ 80 ہزار لوگوں کو بغیر سود قرض دیا جائے گا۔ امیر اورغریب میں فاصلہ بڑھتا رہا اور اس فاصلے کے ساتھ کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

لییہ میں احساس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کو کفالت کارڈ مل گیا ہے اور حکومت غریبوں کیلئے مستقبل میں مزید اقدامات بھی کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور ہم پاکستان کو بھی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ 70سالوں میں تعلیمی نظام پر کوئی کام نہیں ہوا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر بنارہے ہیں۔

ملک میں وسائل کی تقسیم میں عدل کو نظر انداز کیا گیا، ہماری حکومت آئی تو پہلے ہی غریب کے لیے کام کرنے کا عزم کیا، ہمیں ملک کس حالت میں ملا سب کو پتہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام سب کے لیے یکساں ہوگا، سرکاری اسکولوں میں بھی اساتذہ کے لیے سزا جزا کا نظام ہو گا جو کام نہیں کرے گا اس کو فارغ کر دیا جائے گا۔

ملک میں بڑا مسئلہ پولیس اصلاحات کا تھا اور ہماری حکومت نے اس میں تبدیلی کو ترجیح دی اور پولیس کا بہترین نظام لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں