’حکومت کا مقصد صرف آئی ایم ایف کو پیسے واپس کرنا رہ گیا‘

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد صرف عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیسے واپس کرنا رہ گیا ہے۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ حکومت عوام کو بے روزگار کر رہی ہے۔ جن کے پاس روزگار ہے انکو بے روزگار کیا جارہا ہے۔ عوام کیلئے حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تجاوزات کے نام پر چھوٹے طبقے سے چھت چھینی جا رہی یے۔ ہرجگہ عوام کو بےروزگار کیا جارہا ہے۔ اس طرح معیشت نہیں چل سکتی، جس طرح حکومت چلا رہی ہے۔ اس حکومت نے صرف امیر طبقے کو ریلیف دیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئے الیکشن، ان ہاؤس تبدیلی کیلئے تمام آپشن اختیار کرنے کو تیار ہیں،بلاول بھٹو

انہوں نے نے کہا کہ آئی ایم ایف سے حکومت نے غلط ڈھیل کی ہے اور عوام کو دھوکا دیا گیا ہے۔ حکومت نے اپنا موقف رکھے بغیرآئی ایم ایف کے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔

بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دورمیں بھی حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تھی۔ ہمارے پاس پلان تھا،ہم نے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کیا۔ ہمارے وزیراعظم اور وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے لڑتے تھے۔ پاکستان کے معاشی فیصلے پاکستان کے عوام کو کرنے چاہیے۔ حکومت ملکی معیشت کی جان نکال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اتنی غریب دشمن یے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی سبوتاژ کر رہی ہے۔ ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی سوچ پر۔ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکمران کچھ بھی برداشت نہیں کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی عوام کو روزگار دینا چاہتی ہے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نچلے طبقے کو روزگار دینے سے پیسہ پوری معیشت میں گھومتا ہے۔ نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں،روزگارنہیں مل رہا۔دکھائے گئےخواب پرانے پاکستان میں رہ گئے۔

مزید پڑھین: عوام، تاجر اور سیاستدان ملکی معیشت بچانے کے لیے تیار ہوجائیں، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی۔ عوام جانتے ہیں ان کے معاشی حقوق کا تحفظ پیپلزپارٹی دورمیں ہوا۔ حکومت نےمشکل وقت میں 9 لاکھ غریب عوام کو بی آئی ایس پی سےنکال دیا۔ نالائق، سلیکٹڈ حکمرانوں کو بےنظیر کی تصویر بھی برداشت نہیں ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بی آئی ایس پی پرحملہ غریب عوام پر حملہ ہے۔ حکومت غریب عوام کےمعاشی حقوق پر سودابازی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں ملکی معیشت کو ریگولرائز نہیں کیاجاسکتا۔ معیشت کو ریگولرائز کرنے سے پہلے عوام  کو اعتماد دینا ضروری ہے۔ حکومت نےمعیشت کو ریگولرائز کرنے کے لیےاداروں کا سہارا لیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی میں نہیں آتے ہیں۔ پہلے وزیراعظم کو تبدیل کریں پھر اپوزیشن لیڈر کو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے سندھ حکومت نے وفاق کو خط لکھا ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں۔


متعلقہ خبریں