وفاقی وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا

وفاقی وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا

اسلام آباد: وفاقی وزارت برائے مذہبی امور نے حج 2020 کے لیے درخواستوں کی وصولی سے روک دیا ہے۔

حج گزشتہ سال کی نسبت امسال 20 سے 25 ہزار روپے مہنگا ہوگا، وفاقی وزیر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں تمام بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مزید ہدایات کا انتظار کریں۔ بینکوں کو 24 فروری سے درخواستوں کی وصولی کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت برائے مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواستوں کی وصولی اور جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری سے چار مارچ تک کوئی درخواست یا رقم وصول نہیں کی جائے گی۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزارت برائے مذہبی امور اس حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان پیر کو کرسکتی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تاریخ کے تعین کا فیصلہ وزارت کے اندرونی امور کی وجہ سے واپس لیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے تقریباً دس دن قبل کہا تھا کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے تاہم اس کوٹے میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

ان کا حج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ حج پر جانے والے افراد 60 فیصد سرکاری حج اسکیم اور 40 فیصد پرائیویٹ کوٹے سے جائیں گے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ گزشتہ سال حج پالیسی کے نرخ پر بہت باتیں کی گئیں تھیں جو فضائی سفر مہنگا اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ اخراجات میں اضافہ کا باعث بنی تھیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا تھا کہ رواں سال حج اخراجات کو ممکنہ حد تک کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے حج اخراجات ساڑھے پانچ لاکھ روپے بن رہے تھے تاہم سرکاری حج کوٹہ کے مطابق چار لاکھ 70 ہزار روپے میں حج کیا جا سکے گا۔ انہوں ںے بتایا تھا کہ شمالی علاقوں کا پیکج چار لاکھ 90 ہزاراورجنوبی علاقوں کے اخراجات چار لاکھ 80 ہزار روپے ہوں گے۔

رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے

نورالحق قادری نے کہا تھا کہ جو افراد بیرون ملک رشتے داروں کے ساتھ حج کرنا چاہتے ہیں پہلی بار ان کے لیے بھی ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے جب کہ 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کا کوٹہ 10 ہزار مختص ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں