انوکھی شادی، باراتیوں نے نوٹوں کے ساتھ موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کردیں


سیالکوٹ:  سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گاؤں جیٹھیکے میں انوکھی شادی منعقد ہوئی جس میں باراتیوں نے نوٹوں کی برسات کے ساتھ موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کردیں۔

باراتیوں کا جوش و خروش دیکھ کر سسرالیوں نے بھی جہیز میں دو دو اونٹ، گائے، بکریاں، مرغیاں، مویشی سمیت پانچ موٹرسائکلیں اور عمرے کے ٹکٹ دے دیے۔ اس انوکھی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک دن کی شادی، سیاحوں کے لیے انوکھی پیشکش

ڈسکہ سے آنے والی بارات میں دولہا سلیم کے بھائیوں نے بارات میں نوٹوں کی بارش کردی اور موبائل فونز اور گھڑیاں بھی نچھاور کر دیں۔ دولہا محمد سلیم  کا بھائی چھت پر کھڑے ہوکر موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کرتا رہا۔

سسرال والوں نے بھی باراتیوں کا خوب استقبال کیا جس پر گاؤں والے بھی حیران رہ گئے۔ سسرالیوں نے جہیز میں 350 باراتیوں کو ایک ایک سوٹ، جائے نماز اور قرآن پاک  دیا ۔

سسرالیوں کی طرف سے جہیز میں 2 بھینسیں، 2 گائے، 2 اونٹٹنیاں، دو بکریاں، خرگوش، مرغیاں اور پانچ موٹرسائیکلیں دی گئیں۔

خیال رہے کہ ڈسکہ کے گاؤں مرہانہ کا دولہا سلیم سمبڑیال کے گاؤں جیٹھیکے بارات لیکر گیا تھا۔ دولہا محمد سلیم بھی سسرالیوں کی طرف سے دیئے لاتعداد تعائف سے خوش دکھائی دیے۔

دولہا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں، ہم کسان لوگ ہیں، تحفے میں دیے گئے جانوروں کا خوب خیال رکھیں گے۔ سسرالیوں کی طرف سے باراتیوں کو بہت عزت دی گئی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ارمینہ رانا خان نے خاموشی سے شادی کر لی

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گلشن راوی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ایک نوجوان کی جانب سے سرعام ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عدیل نامی ملزم کو بمعہ پستول کے گرفتار کرلیا تھا

ہم نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم عدیل کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں