پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس کے لیے بڈ کرنا چاہیے، وقار یونس کی تجویز

حیدر علی جیسے تیز کھیلنے والے مزید بلے باز چاہئیں، وقار یونس

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے تجویز پیش کی ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی سی سی ایونٹس کے لیے بڈ کرنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ پوری کرکٹ پاکستان میں ہورہی ہے۔

وقار یونس سے بہتر باؤلنگ کوچ نہیں دیکھا، جنید خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ہوم گراؤنڈ پر انعقاد سے پوری دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا ملک میں انعقاد پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کے لیے کافی خوش آئند ہے۔

دنیائے کرکٹ میں تیز باؤلنگ کے حوالے سے اپنی دھاک بٹھانے والے شہرہ آفاق کرکٹر وقار یونس نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پہ کھیل کر نوجوانوں میں زیادہ اعتماد آئے گا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس کے بعد جب بنگلہ دیش کی ٹیم یہاں آئی تو سیکورٹی کے حوالے سے صورتحال بہت بہتر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ایس ایل میں سیکورٹی مزید بہتر نظر آرہی ہے۔

پی ایس ایل افتتاحی تقریب: کس فنکار نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ اب ٹریفک کے حوالے سے بھی عوام الناس کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایم سی سی کے آنے اور اس طرح انگلینڈ و آسٹریلیا کی کھلاڑیوں کی آمد ہونے سے ان کی ٹیموں کے آنے کے بھی چانس بن جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام کھلاڑیوں کو دیکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچنگ اسٹاف کے لیے بھی اچھا موقع ہے کہ وہ تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

اب کسی کھلاڑی کو بریانی نہیں ملے گی، وقار یونس

وقار یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بلائیں گے اور ان پر مزید کام کریں گے۔ ایک اور سوال پرعالمی شہرت یافتہ تیز رفتار باؤلر نے نہایت پراعتماد لہجے میں کہا کہ ورلڈکپ 2020 کے انعقاد میں ابھی کافی وقت باقی ہے تو اس وقت تک ہم اچھی ٹیم بنالیں گے۔


متعلقہ خبریں