بسنت کے دوران ہوئی فائرنگ، 20 سے زائد افراد زخمی


راولپنڈی: راولپنڈی میں بسنت  کے دوران ہوائی فائرنگ سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جن میں سات خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہوائی فائرنگ کے دوران چھرے لگے ۔ زخمی خواتین میں رخسانہ، بلقیس، نادیہ، عائشہ، رمشہ، حرا اور نتاشا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون
مردوں میں عدنان، نعمان، سلمان، حماد، عمر، بابر، عبدالوھاب، امیر، حاجی، امجد، فرخ، اور سعید بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پتنگ بازی اورفروشی کی حوصلہ شکنی اور پابندی یقینی بنانے کے لیے تھانوں کی گشت والی گاڑی پر اعلانات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

مزید پڑھین: بسنت پر پنجاب حکومت کا یو ٹرن، عدالت میں جواب جمع

پولیس کی جانب سے اعلانات کیے جارہے ہیں کہ بچوں کو پتنگ بازی سے روکا جائے کہ پتنگ اڑانا جرم ہے،پتنگ اڑانے والے بچوں کے والدین کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

خیال رہے کہ پنجاب بھر میں انسانی جانوں کے ضیاع کو مدنظر رکھتے ہوئے 2007 کے بعد بسنت کے تہوار پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

گزشتہ سال دسمبرمیں پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کا تہوار بحال کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد حکومت نے اس معاملے پراپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔


متعلقہ خبریں