ٹماٹر اور آلو کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی گئی، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹماٹر اور آلو کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں صرف پیاز کی برآمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔

’کپاس کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوائی مگر وہ منظور نہ ہو سکی‘

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حصوں میں اس حوالے سے غلط رپورٹنگ کی ہے جس کی وضاحت ضروری تھی۔


متعلقہ خبریں