پشاور: سی ٹی ڈی کا آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہو گئی

پشاور: پھولوں کے شہر پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے جس میں پانچ مسلح دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

تربت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مقابلہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے شگئی میں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک کی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ مقابلے میں پانچ مسلح دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، پستول، ہینڈ گرینیڈ، شارٹ مشین گن، واکی ٹاکی، چاقو اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت علاقے کو سیکورٹی فورسز نے چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا ہے اور آپریشن کلین اپ کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو جائے وقوع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کا ملزم گرفتار

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت بھی آپریشن جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ملا گوری ضلع خیبر کے پہاڑوں سے داخل ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں