پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل 6: میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان سپر لیگ2020 میں آج بھی دو میچز ہوں گے۔ پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دو بجے شروع ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے جب کہ پشاورزلمی کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست ہوگئی ہے۔

گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے ہرایا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

پشاور زلمی کو کراچی کے ہاتھوں دس رنز سے مات ہوئی تھی۔ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگز نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ایک رنز بنائے۔ زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 191 رنز ہی بنا سکی۔

آج کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جو شام سات بجے شروع ہوگا۔ ملتان سلطانز نے اپنا پہلا میچ جیت کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ یونائیٹڈ کو اپنے پہلے میچ میں شکست ہوگئی تھی۔

لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے ملتان سلطانز کو 139 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 


متعلقہ خبریں