کورونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔ چین کے باہر وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کم ہے لیکن انفیکشن کی صورتحال تشویشناک ہے۔

بہت سے کیسز کا براہ راست اس مرض سے کوئی واضح تعلق نظر نہیں آتا جب کہ ایران میں ہونے والی اموات اور انفیکشن کی صورتحال بھی انتہائی خوفناک ہے۔

خیال رہے کہ میں ایران میں بھی کورونا وائرس سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے وائرس شاید ایران کے تمام شہروں میں پہلے سے موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

چین کے باہر 26 ممالک میں اس وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1152 ہو چکی ہے جب کہ چین سے باہر مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے تاحال مجموعی طور پر 2345 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 76ہزار سے زائد متاثر ہیں جن میں سے11539 کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے مزید 142کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ لبنان اوراسرائیل میں بھی موذی وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے پہلا شخص جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد  انتظامیہ نے سکول  اور کالجز کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

متحدہ عرب امارات میں مہلک وائرس سے مزید2 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ایران میں  کرونا وائرس سے اب تک چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 11 میں وائرس کی نشاندہی ہو چکی ہے جس کے بعد کویت نے ایران آنے جانے والی تمام فلائٹس معطل کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں