سونے کی قیمت تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فائل فوٹو

اسلام آباد: سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزارچارسوسترروپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن محمدارشد نے ہم نیوز کو بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت چورانوے ہزارپچاس روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بارہ سو اکیاون روپے کا اضافہ ہوا ہے اور عالمی مارکیٹ میں بھی سونا چوبیس ڈالراضافہ کےبعد سولہ سوچوالیس ڈالرفی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ چین سے پھیلنے والا کوروناوائر سے دنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی ہے اور کاروباری حضرات اپنا سرمایا محفوظ بنانے کیلئے سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونےکی فی تولہ اوردس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز