پی ایس ایل فائیو: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

فوٹو: ہم نیوز


کراچی:  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 149 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ کے تعاقب میں پشاور زلمی نے مقررہ ہدف 18 ویں اوورز میں حاصل کیا۔

کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف  54 گیندوں پر 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کرلی۔ کامران اکمل نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل فائیو کی پہلی اور پی ایس ایل میں اپنی تیسری سنچری بنالی۔

کامران اکمل نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، حیدر علی 25، شعیب ملک 7 اور ٹام بینٹن 3 رنز بنا سکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جیسن روئے نے 73 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے 41 رنز بنائے

احمد شہزاد 12 اور شین واٹسن 8 رنز بنا سکے۔ اعظم خان نے 5 اور محمد نواز نے 2 رنز بنائے۔ وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ راحت علی،محمد عامر خان اور سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کامران اکمل نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل فائیو کی پہلی سنچری بنالی۔ اس سے پہلے کامران اکمل کراچی کنگز اورلاہور قلندرزکے خلاف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں یہ چھٹی سنچری اسکور کی گئی ہے۔

کامران اکمل۔کے اعلاوہ شرجیل خان، کیمرون ڈلپورٹ اور کولن انگرم پی ایس ایل میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری 54 گیندوں پر اسکور کی۔ پاکستان سپر لیگ میں 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کیمرون ڈلپورٹ کا ہے

پاکستان سپر لیگ کی دوسری تیزترین سنچری 50 گیندوں پر شرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف بنائی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا تھا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 73 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے 41 رنز بنائے جب کہ احمد شہزاد 12 اور شین واٹسن 8 رنز بنا سکے۔

اعظم خان 5 اور محمد نواز نے 2 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ راحت علی، محمد عامر خان اور سیمی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ شب کراچی کنگز کیخلاف بھی ڈیرن سیمی نے یہی فیصلہ کیا تھا جوغلط ثابت ہوا اور انہیں ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کے میچ میں پشاورزلمی کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محسن کی جگہ عامر خان کو کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹاس کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ بین کٹنگ کی جگہ میلز اور عبدالناصر کی جگہ احسان علی کو آج کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے جب کہ پشاورزلمی کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پشاور زلمی کو کراچی کے ہاتھوں دس رنز سے مات ہوئی تھی۔ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگز نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ایک رنز بنائے۔ زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 191 رنز ہی بنا سکی۔

دریں اثناء میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ابھی صرف پی ایس ایل پر فوکس ہے آگے کا نہیں سوچ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں سوچ رہا تھا کہ آخر تک کھیلوں اور کامیاب رہا۔ میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کے لیے پرفارم کروں اور اللہ نے سنچری کرادی۔

کامران اکمل نے کہا کہ سلیکٹرز کی مرضی ہے جسے چاہیں سلیکٹ کریں ہمارا کام پرفارم کرنا ہے۔ نئے کوچ اور نئے سلیکٹر آئیں ہیں اب دیکھتے ہیں پی ایس ایل کے بعد کیا ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ پاوور پلے کو صحیح استعمال کرنا تھا اسی لیے تیز کھیلا۔

وہاب ریاض اورسرفراز کے درمیان کھیل کے دوران تلخ کلامی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں بہت اچھے دوست ہیں، ہیٹ آف دی مومنٹ کبھی کبھی اس طرح ہوجاتا ہے۔ آپ لوگ پریشان نہ ہوں دونوں ٹھیک ہیں اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

کامران اکمل نے کہا میں کلب کرکٹ باقائدگی سے کھیلتا ہوں وہیں سیکھنےکا موقع ملتا ہے۔ پہلی سلیکشن کمیٹی سے بھی کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نےکس کو سلیکٹ کیا اپنے حساب سے صحیح کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی میں بڑے بڑے کھلاڑی ہیں سیمی ہیں ہاشم بھائی ہیں نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے کا الگ مزاہے
پاکستان کے لیے جو رول ملے گا وہ قبول ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کے بارے میں ابھی تک فیصلہ آیا نہیں ہے جب تک فیصلہ نہ آئے، اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ فیصلہ ابھی آنا ہے عمر اکمل ایسا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں