خالد جاوید خان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات

سینیٹ انتخاب: شوآف ہینڈ کے ذریعے ممکن ہی نہیں ہے، اٹارنی جرنل

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کر دیا ہے۔

صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا اور اب اٹارنی جنرل کو وفاقی وزیر کے مساوی درجہ حاصل ہوگا۔

نئے اٹارنی جنرل پاکستان 2018 میں ملک میں عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت میں بھی اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ سنہ 2013 میں سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور عہدے سے مستعفی

گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ ‏حکومت نے انور منصور خان نے استعفیٰ لینے کے بعد خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ ہم  تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں،ان کی عزت و توقیر ہمارے لئے انتہائی مقدم ہے۔

خالد جاوید خان کی تقرری انور منصور خان کی جگہ کی گئی ہے جو پاکستان بار کونسل کی جانب سے اعتراضات کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔ وزارت قانون کے مطابق اٹارنی جنرل انور منصور کو حکومت کی جانب سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں