پاکستان کی بھارتی بہو اپنی ٹینس رینکنگ بہتر بنانے کیلئے پر عزم

ثانیہ مرزا پاکستان میں کس کیساتھ ٹینس کھیلتی رہیں ؟

فائل فوٹو


شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کھیل میں اپنی رینکنگ بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بیٹے کی پیدائش اوردو سال ٹینس کورٹ سے دوری کے بعد ثانیہ مرزا کھیل میں واپسی کے لیے بھرپور ٹریننگ  کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محنت اور اچھے کھیل سے فرنچ اوپن سے پہلے ٹاپ ہنڈرڈ میں آنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے بھرپور محنت جاری ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار فرنچ اوپن سے پہلے ٹاپ 100 میں آنے کی تگ و دو کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رینکنگ بہتر ہونے سے بڑے ایونٹس میں شرکت کا موقع مل سکے گا۔ وہ اس وقت ڈبلز میں 258 ویں نمبر پر ہیں۔

شعیب ملک کی اہلیہ دو برس کے بعد اپنے پہلے ڈبل میچ میں کامیابی کے بعد ایک بارپھر متحرک ہیں۔ ثانیہ مرزا بیٹے  کی پیدائش  کے باعث ٹینس کورٹ سے 2 سال سے دور تھیں اوراب  کھیل میں واپسی کےلیےانہوں نے نظریں  رینکنگ بہتر بنانے پرمرکوز کررکھی ہیں۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) نے تین سے سات مارچ 2020 تک دبئی میں ہونے والے فیڈ کپ ایشیاء اوشیانا گروپ کھیلنے کیلئے نامزد کیا ہے۔

سابق ڈبلز نمبرایک ثانیہ نے آخری بار 2016 کے فیڈ کپ میں حصہ لیا تھا اور زچگی کے سبب اکتوبر 2017 میں نہیں کھیل سکی تھیں۔

33 سالہ ثانیہ اس سال جنوری میں ہوبارٹ انٹرنیشنل سے اعزاز جیت کر واپس آئی ہیں لیکن پٹھے کی انجری کے سبب وہ اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی تھیں۔


متعلقہ خبریں