چھکے لگانے پر واٹسن کی وسیم اکرم سے معذرت


اسلام آباد: آسٹریلوی آل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان شین واٹسن نے عظیم گیند باز وسیم کو چھکے مارنے پر معذرت کرلی۔

نو فروری کو آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی آگ کے سلسلے میں میلبرن میں کھیلنے جانے والے چیریٹی میچ میں شین واٹسن وسیم اکرم کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی تھی۔

وسیم اکرم کے اوور میں آسٹریلوی کرکٹر نے دو شاندار چھکے لگائے تھے اور ان کے اوور میں مجموعی طور پر 17 رنز بنے۔

مزید پڑھیں: امام الحق نے شین واٹسن سے معافی مانگ لی

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی اس (چھکے لگانے) حوالے سے برا لگتا ہے، وسیم اکرم میرے بچپن کے ہیرو ہیں اور بہترین انسان ہیں۔

شین واٹسن نے کہا کہ دوسرا چھکا انہوں نے جان بوجھ کر نہیں مارا تھا، ان کا شاٹ ہوا کے ساتھ باؤنڈری کے پار چلا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاٹ کے فوری بعد میں نے وسیم اکرم سے معافی مانگی اور بعد میں بھی ایسا کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: شین واٹسن نے پی ایس ایل 5 کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل کے اسٹار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کی بدولت گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنی۔

انہوں نے پی ایس ایل فور میں 12 میچز کے دوران 430 143.81 کی اسٹرائیک ریٹ سے بنائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز رہے۔

واٹسن ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو گزشتہ کئی سیزنز سے پاکستان آکر کھیلتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں