سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

GOLD PRICE

کراچی: دو ہزار روپے فی تولہ اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 96 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسی طرح 10 گرام  سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 82562 روپے ہوگئی ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ چین سے پھیلنے والا کوروناوائر سے دنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی ہے اور کاروباری حضرات اپنا سرمایا محفوظ بنانے کیلئے سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

یہ بھی جانیں: اسٹاک مارکیٹ: ایک ہی دن میں1105 پوائنٹس کمی

تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونےکی فی تولہ اوردس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت چورانوے ہزارپچاس روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بارہ سو اکیاون روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں