کورونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ، چینی باشندوں کیلئے آئیسولیشن سینٹرز قائم


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی منتقلی کے خدشے کے پیش نظر چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کیلئے اسلام آباد میں دو آئیسولیشن سینٹرز قائم کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی ٹیم  نے چینی کمپنی کی جانب سے قائم اسلام آباد میں قائم کورونا آئیسولیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے چینی کمپنی کے کورونا آئیسولیشن سنٹزر کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کے 300 ملازمین کی رواں ماہ چین سے واپسی شروع ہو گی۔ چینی کمپنی کے ملازمین کو 14 روز آئیسولیشن سینٹرز میں رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی 300 ملازمین کو مراحلہ وار پاکستان واپس لائے گی۔ چینی کمپنی کے ملازمین سالانہ تعطیلات کیلئے چین گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں کورونا وائرس کی تصدیق

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے اسلام میں قائم کیے گئے کورونا آئیسولیشن سینٹرز 20 بستروں پر مشتمل ہیں۔ کورونا آئیسولیشن سینٹرز میں چینی باشندوں کی دو ہفتے مانیٹرنگ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں قائم سینٹرز میں بیس چینی ملازمین کی کورونا کلیئرنگ کے بعد چینی کمپنی مزید ملازمین پاکستان بلوائے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان نے چین میں پھنسے پاکستانی باشندوں اور طلبا کو واپس لانے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا سے متعلق اسلام آباد میں پاکستانی حکام کی جانب سے رکھی گئی بریفنگ کے دوران بچوں کے والدین نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چین میں پھنسے طلبا کو واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

یاد رہے کہ  ایران میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان کی جانب سے زائرین اور دیگر مسافروں کو ہمسایہ ملک جانے روک دیا ہے  اور سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کا آغاز کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفتان میں ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں